منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ٹائلٹ کی صفائی کے دوران ایسا کیا نکلا جو اس عورت کی چیخیں نکل گئی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اس عورت نے سمجھا کہ ٹائلٹ بلاک ہو گیا لیکن جب اصل وجہ پتہ چلی توسٹی گم ہوگئی فورٹ لاڈرڈیل شہر سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی للی لنڈکوئسٹ ٹوائلٹ گئی تو اسے محسوس ہوا کہ اس میں کچھ بندش ہے۔ للی نے اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن جب کامیابی نہ ہوئی تو اپنی والدہ کو بلا لیا اور دونوں ماں بیٹی ملکر ٹوائلٹ کھولنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن جب یہ ممکن نہ ہوا تو بالآخر ایک پیشہ ور پلمبر کو بلوایا گیا جس نے صفائی کا آپریشن شروع کیا۔ جب سخت کوشش کے بعد ٹوائلٹ میں پھنسی چیز برآمد ہوئی تو نہ صرف للی اور اس کی والدہ کی چیخیں نکل گئیں بلکہ پلمبر کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ ٹوائلٹ کے اندر تقریباً تین فٹ لمبی اگوانا چھپکلی پھنسی ہوئی تھی جو ابھی زندہ تھی اور باہر نکلنے پر حرکت کرنے لگی تھی۔پلمبر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے ٹوائلٹس کی صفائی کے دوران بہت سی عجیب و غریب چیزیں دیکھی ہیں لیکن زندہ اگوانا چھپکلی کا برآمد ہونا پہلا واقعہ ہے۔ پلمبر کا کہنا تھا کہ پوئنسیٹیا ہائٹس کے علاقے میں اگوانا چھپکلیاں کافی پائی جاتی ہیں اور شاید یہ چھپکلی چھت کے کسی روشندان کے زریعے گھر میں داخل ہوئی تھی۔صفائی کے آپریشن کے دوران شدید ضربیں لگنے سے اگوانا بری طرح زخمی ہو گئی تھی اور ٹوائلٹ سے باہر آنے کے کچھ وقت بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…