پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ویٹرکو مشروب میں تھوکنے کی ایسی سزا ملی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک (بعض اوقات ریستورانوں کے ملازمین کسٹمرز یا اپنے مالکان سے ناخوش ہوکر کھانے کے ساتھ شیطانی حرکات کردیتے ہیں لیکن نیویارک شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ویٹر نے کھانے کے ساتھ شرمناک حرکت کی تو کسٹمر نے نہ صرف اس کا سراغ لگایا بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کردی۔”ABC News”کے مطابق ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے کین یردون کی بیوی نے کھانے کے بارے میں شکایت کی، جبکہ انہیں بھی اپنے مشروب کا ذائقہ کچھ اچھا محسوس نہ ہوا۔ جب وہ کھانا چھوڑ کر اٹھنے والے تھے تو ان کے مشروب کے گلاس پر دیا گیا ڈھکنا ہٹ گیا اور وہ یہ دیکھ کر ساکت رہ گئے کہ اس میں تھوک پھینکا گیا تھا۔ یردون نے ریستوران کے منیجر کو شکایت کی اور ان سے ہرجانہ وصول کیا لیکن اس پر ان کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور انہوں نے مجرم کا پتہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ جب ریستوران کے ملازمین نے الزام ماننے سے انکار کردیا تو وہ باقی ماندہ مشروب کو اٹھا کر لیبارٹری لے گئے اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، اس کے بعد ریستوران کے ملازمین کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس پر معلوم ہوگیا کہ جارج لمیکا نامی ویٹر نے شرمناک حرکت کی تھی۔ یردون بدکردار ویٹر کو عدالت بھی لے گئے جہاں اسے ایک سال کی مشروط سزا اور 125 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…