پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خواتین کا درد، امریکی شخص نے پورا دن ہائی ہیل پہن کر گزارا

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خواتین کے درد کو محسوس کر نے کیلئے امریکی شخص نے پورا دن ہائی ہیل پہن کر گزار دیا۔ہائی ہیل پہننا ہر عورت کے بس کی بات نہیں کچھ خواتین تو فیشن کے شوق میں یہ تکلیف بر داشت کرہی لیتی ہے لیکن اکثر ہائی ہیل پہننے سے اجتنا ب ہی کر تی ہیں کیونکہ انھیں پہن کر کئی گھنٹے چلنا اورپھر جسمانی توازن بر قرار رکھ کر چلنا پھر نامشکل ہو تا ہے۔امریکی شہر لا س اینجلس میں ایک شخص نے خواتین کی اس تکلیف کا خود تجربہ کر نے کیلئے کالے رنگ کی دلکش ہائی ہیل پہنی اور پورا دن اسے پہن کر گزارا۔صبح اپنے آفس جاتے وقت اس شخص نے ہیل پہننی اور راستے بھر تکلیف سے کراہتا ہی رہا۔ہیل پہنا یہ شخص پورے دن دفتر،سڑک ،ریسٹورنٹ،شاپنگ سینٹر اور محلے میں لو گوں خصوصاً خواتین ہی کی تو جہ کا مر کز رہا اور اکثر خواتین تو اس کی ہیلز کی تعریف بھی کر تی نظر آئیں۔ بارہ گھنٹے مسلسل ہائی ہیل پہننے کے بعد اس شخص نے شکست تسلیم کرلی اور انھیں پہن کر چلنے کو تکلیف دہ تجربے سے ہمکنا ر کر تے ہوئے ان خواتین کو بھی داد دی جو ہائی ہیل پہن کر پورا دن گزار دیتی ہیں لیکن کو ئی شکایت نہیں کر تی۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…