منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آپ جانتے ہیں کہ ٹیلی فون پہلے آیا یا فیکس مشین؟

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک )انٹرنیٹ اور جدید پرنٹر کی مقبولیت سے پہلے تحریری پیغامات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے فیکس مشین کا استعمال بہت عام پایا جاتا تھا۔ لفظ فیکس دراصل انگریزی زبان کے لفظ Facsimileکی مختصر شکل ہے اور فیکس ٹیکنالوجی ٹیلیفون کی تاروں کے ذریعے پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے۔ بظاہر تو یہ نظر آتا ہے کہ فیکس مشین کی ایجاد سے پہلے ٹیلیفون کی ٹیکنالوجی ایجاد ہوچکی ہوگی اور بعد میں کسی وقت کسی کو ٹیلیفون کے ذریعے تحریری پیغامات منتقل کرنے کا خیال آیا ہوگالیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
گراہم بیل کے ٹیلیفون ایجاد کرنے سے بہت پہلے انیسیوں صدی کے وسط میں فیکس مشین کی ابتدائی شکل ایجادکی جاچکی تھی، اگرچہ اس میں پیغامات کو منتقل کرنے کا طریقہ بہت مختلف تھا۔ سائنسدان الیگزینڈر بینس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے 1843ءسے 1846ءکے درمیان پینڈولم اور کلاک پر تجربات کئے اور تحریری پیغامات کو طویل فاصلے تک منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ الیگزینڈر کی مشین دو پینڈولم پر مشتمل تھی جن کی حرکت کو ایک کلاک کے ذریعے ہم آہنگ کیا جاتا تھا اور یہ حرکت طویل فاصلے پر ایک تار کے ذریعے منتقل ہونے والے بجلی کے سگنلز کے ذریعے موصول کی جاتی تھی

مزید پڑھئے:سعودی نرسوں کے ہسپتال میں ناچنے کی ایسی سزا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ کاغذ پر لکھے ہوئے الفاظ کو پینڈولم کی حرکات کے ذریعے منتقل کیاجاتا تھا اور دوسری جانب ان حرکات کے سگنل موصول ہونے پر انہیں دوبارہ الفاظ کی شکل میں لکھ لیا جاتا تھا۔ الیگزینڈر کی مشین سے منتقل ہونے والے پیغامات کی کوالٹی بہت اچھی نہ تھی لیکن انہوں نے یہ کامیابی تقریباً ڈیڑھ سو سال قبل حاصل کی جو یقیناً ایک بڑا کارنامہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…