منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دلہن کی انوکھی خواہش کہ عین موقع پر دولہے کو ہتھکڑی لگ گئی 

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) عین شادی کے موقع پر دولہا گرفتار ہوجائے تو دلہن کے دل پر کیا بیتے گی، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، لیکن ایک برطانوی جوڑے کے ساتھ یہی واقعہ پیش آیا تو دلہن کے ردعمل نے دولہے سمیت سب کو حیران کردیا۔سارہ اور الیسٹیر کی شادی کی تقریب آئل آف سیلی کے ایک چرچ میں منعقد کی گئی اور جب تقریب کے بعد دولہا اور دلہن نے چرچ کے صدر دروازے سے باہر قدم رکھا تو دو پولیس والوں نے دولہے الیسٹیر کو ہتھکڑیاں پہنا دیں۔ اگرچہ یہ منظر دیکھ کر مہمان پریشان ہوگئے لیک دلہن نے پریشان ہونے کی بجائے قہقہے لگانا شروع کردیے، جبکہ اپنی گرفتاری پر دلہن کو ہنستا دیکھ کر دولہا بہت مایوس نظر آیا۔اگرچہ یہ منظر بظاہر بہت افسوسناک نظر آتا ہے لیکن حقیقت کا انکشاف مقامی پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا۔

مزید پڑھئے:پرفیوم کی مہک زیادہ دیر تک جسم میں رکھنے آسان ۔۔۔۔۔۔۔

سیلی پولیس کے سارجنٹ پولین ٹیلر نے فیس بک پر ایک پیغام میں لکھا، ”چھ ماہ قبل الیسٹیر نے ہم سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس کی شادی کی تقریب کو سیلی پولیس بھی رونق بخشے، لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ پولیس شادی میں کس مقصد کے لئے آئے۔ ہم نے الیسٹیر کی خواہش پوری کرنے کے لئے شادی کے موقع پر چرچ پہنچ کر اسے پولیس کا وقت ضائع کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ اس کی دلہن کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ نے اسے بہت دکھی کیا۔“الیسٹیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کی فرمائش پوری کرنے کے لئے چھوٹا سا ڈرامہ کیا جس پر وہ بہت خوش ہے، لیکن اپنی دلہن سے خوشی کے ردعمل کی بالکل توقع نہیں کررہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…