اسلام آباد(نیوز ڈیسک )لیاو¿ننگ:چینی صوبہ لیاو¿ننگ میں تیز بارش کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مینڈکوں نے سڑک کا رخ کرلیا۔ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں بارش کے بعد لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ہزاروں مینڈکوں کو سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا۔ چھوٹے سائز میں یہ تمام مینڈک تیز بارش کے بعد قریبی جھیل سے نکلے تھے۔ مینڈکوں سے ڈھکی سڑک پر لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آئیں تاہم کچھ گھنٹے بعد یہ مینڈک واپس اپنے ٹھکانوں پر چلے گئے۔