منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سائنسدان نے اپنی محبوبہ کو شادی ۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دنیا میں بہت سےلوگ اپنی محبوبہ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے منفرد طریقے اپناتے ہیں جس میں زیادہ تر لوگ پھولوں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں لیکن کینیڈا کے ایک سائنسدان اپنے محبوبہ سے اظہار محبت کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا اور اپنے تحقیقی مقالے میں باقاعدہ تحریری طور پر لڑکی کو شادی کی پیش کش کی جسے اس نے قبول کرلیا۔کینیڈین سائنسدان سیلب ایم براو¿ن نے اپنے تحقیقی مقالے میں البرٹا میں دریا کنارے تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ سال پرانے ڈائنوسار کی ہڈیاں دریافت کیں اور ٹرائی سیراٹوپس کی نسل سے تعلق رکھنے والے اس ڈائنوسار کو ”ریگالیسیراٹوپس“ اور ”ہیل بوائے“ کا نام بھی دیا جب کہ اس تحقیق کے بعد دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس محقق نے اپنے مقالے کو جب پرنٹ کے لیے بھیجا تو اس میں باقاعدہ 2 سطری تحریر بھی شامل کردی جس میں اس نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دیا۔ہفت روزہ اس مشہور مقالے ”کرنٹ بائیولوجی“ کو اس سائنسدان کے شادی کے پیغام کے ساتھ ہی چھاپ دیا گیا جو دنیا بھر میں تقسیم بھی ہوا جب کہ اس میں موجود محبت کے اظہار اور شادی کے پیغام نے اس کی محبوبہ کو بھی بے حد متاثر کیا اور لڑکی نے اس انداز کو نہ صرف پسند کیا بلکہ شادی کے لیے بھی رضا مندی ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…