منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جھوٹ کون زیادہ بولتاہے،مرد یا عورت؟

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ جھوٹ بولتی ہیں برطانیہ میں کیے گئے
سروے میں 2 ہزار افراد سے سوالات کے جواب مانگے گئے جس میں کسی دوست اور عزیز کی جانب سے کھانے کی دعوت کے بعد کھانے کے معیار پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں سب سے زیادہ جھوٹ بولا گیا جس میں کھانے کی تعریف شامل تھی , جوابات سے ظاہر ہوا کہ یہ بات میزبان کا دل رکھنے کےلئے کی گئی سروے میں معلوم ہوا کہ اکثرمردوں اور زیادہ ترخواتین کی جانب سے ان کے وزن، ملازمت اور تنخواہ کے بارے میں جھوٹ بولا گیا اور ساتھ ہی کسی ایسی عادت اور مشغلے کے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا تاکہ دوسروں پر رعب جمایا جاسکے۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 80 فیصد جھوٹ بے ضرر قسم کے تھے۔سروے کے دوران حیرت انگیز طور پر 5 میں سے 4 خواتین نے قبول کیا کہ وہ جھوٹ بولتی ہیں اور بعض خواتین نے یہاں تک بتایا کہ وہ دن کئی مرتبہ جھوٹ بولتی ہیں ,اس کے برعکس 5 میں سے 2 مردوں نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا۔سروے میں جھوٹ بولنے کی سب سے بڑی وجہ کو بیان کرتے ہوئے 55 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ کسی کے مزاج بہتر بنانے کے لیے دروغ گوئی کرتی ہیں اوقر 32 فیصد خواتین نے کہا کہ وہ کسی مصیبت میں نہیں پڑنا چاہتیں اس سے بچنے کے لیے جھوٹ بولتی ہیں , باقی خواتین کے مطابق زندگی بہت پیچیدہ ہے اور وہ کسی بات کو ثابت کرنے اور خود کو بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں

مزید پڑھئے:بر طانیہ ، پولیس کی وردیوں میں کیمرے نصب

 



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…