منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین : جس میلے کا تھا انتظار اب وہ میلا۔۔۔۔۔۔

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ڈیسک ) ہر ملک اور ہر قوم اپنے کچھ مخصوص تہوار مناتی ہے جو اس کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ باقی دنیا کی طرح چین میں بھی کئی قومی تہوار منائے جاتے ہیں جن میں سب سے بڑا اور رنگا رنگ تہوار نئے چینی سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔لیکن آپ شاید جان کر حیران ہوں کہ چین میں ایک تہوار ایسا بھی منایا جاتا ہے جس میں ہزاروں کتوں اور بلیوں کا گوشت کھایا جاتا ہے۔
یہ تہوار وسطی چین کے علاقے یولن میں کئی دہائیوں سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔ چینی باشندوں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے سخت احتجاج پر گزشتہ سال مقامی حکام کی طرف سے اس کریہہ تہوار پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس سال بھی اس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور یہ 22نومبر کو منایا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تہوار میں چوری شدہ کتوں اور بلیوں کا گوشت کھایا جاتا ہے۔یہ کتے اور بلیاں دور دراز کے علاقوں سے چوری کر کے لائے جاتے ہیں، ان میں سے اکثر راستے میں ہی بھوک اور پیاس سے مر جاتے ہیں، بچ جانے والوں کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے یا ان کے گلے پر چھری پھیر دی جاتی ہے۔ ”ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل“ نامی تنظیم اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، تنظیم کے سربراہ پیٹر لی کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے کتوں اور بلیوں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں قید کر کے یولن لایا جا رہا ہے، پنجرے اس قدر تنگ ہوتے ہیں

news-1433260440-7322

کہ جانور اس میں کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔پیٹر لی نے کہا کہ ان جانوروں کو رات کے اندھیرے میں کاٹا جارہا ہے اور ہوٹلوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مینیو سے ”ڈاگ میٹ“ کے الفاظ ہٹا دیں تاکہ یہ تہوار خفیہ طور پر منایا جا سکے اور حکام کو خبر نہ ہو۔ مقامی حکام بظاہر اس تہوار پر پابندی لگانے کے تاثرات دے رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ درپردہ وہ اس تہوار کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…