اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کے ماہرین ان دنوں کلائمبنگ پرچ نامی چھوٹی سےخوفزدہ ہیں، پاپوا نیو گنی کی یہ مچھلی چھ روز تک پانی کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے۔کلائمبنگ پرچ خشکی پر بھی چل سکتی ہے، اسے شکار کرنے والا خودشکار ہوجاتا ہے،یہ نوکیلے گلپھڑوں کی بدولت بڑی مچھلیوں کے گلے میں پھنس کر سانس بندکردیتی ہے،جس سے شکاری مچھلی ہلاک ہوجاتی ہے پراسے کوئی نقصان نہیں ہوتا ، کلائمبنگ پرچ چھ ماہ تک غنودگی کی حالت میں رہ سکتی ہے،ماہرین کہتے ہیں کہ اس مچھلی کے آسٹریلیا تک پہنچے کے خدشات ہیں،جس کے بعد یہاں کے ساحلوں پر آبی حیات کی بقا کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھئے:امریکا میں پلبمر راتوں رات کروڑ پتی بن گیا