بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کی سب سے بڑی کمپنی

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )وال مارٹ نے مسلسل تیسرے سال امریکا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں اپنا پہلا نمبر برقرار رکھا ہوا ہے۔جمعرات کو مشہور فارچیون میگزین کی جانب سے جاری ’Fortune 500‘ کی درجہ بندی کے مطابق، ایپل امریکا کی سب سے منافع بخش کمپنی جبکہ فیس بک سب سے زیادہ تیزی سے اوپر آنے والی کمپنی ہے۔گزشتہ سال وال مارٹ کمپنی کی ا?مدنی 485.6 ارب ڈالرز جبکہ دوسرے نمبر پر موجود ایکزون کی ا?مدنی 382.6 ارب ڈالرز رہی۔دوہزارچودہ کی طرح نئی درجہ بندی میں بھی شیورون، برکشائر ہیتھ وے اور ایپل بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔فہرست میں سب سے بڑا جمپ فیس بک نے لگایا جو پچھلے سال 341 سے 242 ویں نمبر پر آ گئی۔درجہ بندی میں شامل نئے ناموں میں سیلز فورس۔کام، نیٹ فلکس اور ایکس پیڈیا شامل ہیں۔آمدنی کے لحاظ سے اگر وال مارٹ امریکا کی نمبر ایک کمپنی ہے تو ایپل 39.5 ارب ڈالرز کے ساتھ سب سے بڑی منافع بخش کمپنی رہی جس کے بعد ایگزون کا نمبر آتا ہے۔اسی طرح مائیکرو سافٹ، گوگل، انٹیل اور اوریکل ٹاپ بیس منافع بخش کمپنیوں میں شامل ہیں۔دوہزارچودہ میں Fortune 500 میں تمام کمپنیوں کی آمدنی 12.5 کھرب ڈالرز تھی جو رواں سال ریکارڈ 2.6 فیصد بڑھ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…