ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان میں عوام کی سہولت کے لیے لفٹوں میں پینے کے پانی اور بیت الخلا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جاپانی حکومت اور لفٹ ساز اداروں کی تنطیم کے درمیان لفٹوں میں ٹوائلٹ اور پانی فراہم کرنے کے منصوبے پر معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت لفٹوں میں کارڈ بورڈ اور واٹر پروف مٹیریل سے بنے ٹوائلٹ نصب کیے جائیں گے اس کے علاوہ ضعیف العمر افراد کی سہولت کیلئے بعض لفٹوں میں بیٹھنے کے لیے چھوٹی کرسیاں لگائی گئی ہیں اور ان ہی سیٹوں کو وقت پڑنے پر ٹوائلٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔جاپانی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ زلزلوں کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ جاپان میں زیادہ تر لفٹیں زلزلوں اور آفات میں خود بخود رک جاتی ہیں جب کہ گزشتہ زلزلے میں بجلی بند ہونے کے باعث متعدد افراد مختلف بلڈنگوں کی لفٹوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔جاپان میں اس وقت 6 لاکھ سے زائد لفٹیں کام کررہی ہیں جن کی 20 فیصد تعداد ٹوکیو میں ہے جب کہ ماہرین کے مطابق اگلے عشروں میں ٹوکیو میں شدید زلزلے آسکتے ہیں اور اس خدشے کے پیش نظر ہزاروں افراد لفٹوں میں پھنس سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں