منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایسا کتا جو آپ کو امیر بنا دے

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گمشدہ کتے کی تلاش کرنے والے کو چند ہزار روپے کی پیشکش ہوجانا تو کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن ایک معمر چینی خاتون نے اپنے گمشدہ کتے کی تلاش کرنے والے کو 40 لاکھ یووان (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے ) کا گھر انعام میں دینے کا اعلان کردیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق 70 سالہ خاتون کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار کے سامنے آتے ہی کھلبلی مچ گئی اور بے کار نوجوانوں کی بڑی تعداد دارالحکومت میں واقع شاندار گھر کے خواب دیکھتی ہوئی کتے کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی۔ معمر خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے بچے پہلے ہی بیرون ممالک میں بس چکے ہیں اور اس کا کتا اس کی زندگی کا واحد سہارا تھا۔ انہوں نے اشتہار میں لکھا ہے کہ کتا واپس لانے کو وہ اپنا گھر دے دیں گی کیونکہ وہ گھر کے بغیر تو رہ سکتی ہیں لیکن اپنے دکھ سکھ کے واحد سہارے کتے کے بغیر نہیں جی سکتی ہیں۔دوسری جانب معمر خاتون کے دکھ کا غلط فائدہ اٹھانے والے بھی بڑی تعداد میں سامنے آگئے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کئی لوگ ان کے پاس کتا لے کر آئے لیکن معلوم ہوا کہ وہ کسی آوارہ کتے کو پکڑ لائے تھے۔ کچھ جعلساز تو آوارہ کتوں کو اشتہار میں دکھائے گئے کتے جیسا میک اپ کرواکر بھی معمر خاتون کو دھوکا دینے کی کوشش کرچکے ہیں۔ کروڑوں کے کتے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…