منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انٹر نیٹ پر اپنا جیون ساتھی ڈھونڈنا لڑکی کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )انٹرنیٹ کے ذریعے محبت اور ہمسفر کی تلاش کا رجحان عام ہوتا جارہا ہے لیکن اکثر نوجوان کوئی تلخ تجربہ ہونے کے بعد ہی انٹرنیٹ کی غیر حقیقی دنیا سے باہر آتے ہیں۔ویت کی ایک جواں سال لڑکی نے بھی ہمسفر کی تلاش کے لئے اپنے والدین یا بزرگوں سے بات کرنے کی بجائے ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ کا سہارا لیا جو اپنے اراکین کو ان کی ترجیحات کے مطابق ساتھی ڈھونڈ کر رابطہ کرواتی ہے۔ لڑکی نے ویب سائٹ کی رکن بننے کے بعد ممکنہ ساتھی ملنے کے لئے دو ہفتے کا انتظار کیا جس کے بعد اسے ایک صاحب کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انٹرنیٹ پر ہی دونوں کے درمیان ملاقات کا وقت طے پایا لیکن جب محبت کی متلاشی لڑکی اپنے ہونے والے محبوب سے ملنے کےلئے مقررہ جگہ پہنچی تو اصلیت جان کر اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ جس شخص کو اس کے لئے بہترین انتخاب کے طور پر تلاش کرکے بھیجا گیا تھا وہ اس کا 60 سالہ معذور ہمسایہ تھا جو اس کے سارے خاندان سے اچھی طرح واقفیت رکھتا تھا۔ اخبار ”صدا“ کا کہنا ہے کہ صدمے سے بے حال لڑکی، جس کانام خفیہ رکھا گیا ہے، فوری طور پر جائے ملاقات سے فرار ہوگئی۔ اخبار کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لڑکی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقع کی وجہ سے تاحال صدمے کی حالت میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…