پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دنیاکا سب سے خوفناک جنگل جہا ں بڑے بڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فلموں اور قصے کہانیوں میں آپ نے خوفناک جنگلوں کا ذکر ضرور سنا ہوگا لیکن رومانیہ میں سینکڑوں ایکڑ پر محیط ایک حقیقی جنگل موجود ہے جسے دنیا کا خوفناک اور ڈرا?نا ترین جنگل قرار دیا جاتا ہے۔آسیب زدہ جنگل کہلانے والا Hoia-Baciu Forest سات سو تیس ایکڑ پر محیط ہے اور دنیا بھر میں مشہور ہے کہ اس میں جانے والے اول تو واپس ہی نہیں آتے اور جو واپس آتے ہیں ان کی حالت دیکھنے والی نہیں ہوتی۔ مقامی لوک داستانوں کے مطابق اس کا نام ایک چرواہے کے نام پر رکھا گیا ہے جو اپنی 200بھیڑوں کے ساتھ جنگل میں گیا اور پھر نہ وہ خود لوٹا اور نہ اس کی بھیڑیں۔ وہ اپنے ریوڑ کے ساتھ پراسرار جنگل میں ہمیشہ کے لئے غائب ہوگیا۔
یہاں پائے جانے والے درختوں کے تنے حیران کن انداز میں خم کھاتے ہوئے اوپر بڑھتے ہیں اور اندھیرے میں عجیب و غریب مخلوقات جیسے نظر آتے ہیں۔ جنگل کے عین درمیان میں ایک گول میدان ہے جس میں لمبے درختوں کی بجائے محض چھوٹی چھوٹی جھاڑیاں ہیں اور اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میدان میں خلائی مخلوقات اترتی ہیں۔ رات کے وقت گھنے درختوں کے نیچے تاریکی میں اچانک روشنی کے ہالے نمودار ہوجاتے ہیں اور ان میں خوفناک درندے دوڑتے بھاگتے اور دھاڑتے نظر آتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جسے بھی اس جنگل کی طرف جاتے دیکھا وہ واپس نہ آیا اور جو چند لوگ کبھی واپس آئے تو ان کے جسموں پر عجیب طرح کے زخم اور نشانات پائے گئے۔ واپس آنے والے جنگل میں نظر آنے والے خوفناک مناظر کا ذکر کرتے ہیں اور لوگوں کو دہشتناک جنگل سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…