بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کم ترین شرحِ پیدائش میں جرمنی آگے

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوزڈیسک)ایک تازہ تحقیق کے مطابق جرمنی میں بچوں کی شرحِ پیدائش دنیا بھر میں سب سے کم ہوگئی ہے۔ اس انکشاف نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ افرادی قوت کی کمی وہاں کی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔جرمن تجزیہ کاروں کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں بچوں کی پیدائش کی شرح نہ صرف جاپان سے کم ہوئی ہے بلکہ دنیا میں بھی کم ترین ہوگئی ہے۔رپورٹ مرتب کرنے والوں نے کام کرنے کی اہل آبادی میں کمی کے اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افرادی قوت میں خواتین کا حصہ ملک کے اقتصادی مستقبل میں کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔ایک جرمن آڈٹ فرم بی ڈی او اور ہیمبرگ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اِکنامکس کی تحقیق کے مطابق ملک گزشتہ پانچ برسوں کے دوران فی ایک ہزار آبادی میں 8.2 بچے پیدا ہوئے۔اسی عرصے کے دوران جاپان میں فی ایک ہزار آبادی میں 8.4 بچے پیدا ہوئے۔جبکہ یورپ میں پرتگال اور اٹلی بالترتیب دوسرے اور تیسرے درجہ پر رہے جہاں فی ایک ہزار آبادی میں 9 اور 9.3 بچوں نے جنم لیا۔ فرانس اور برطانیہ میں فی ایک ہزار آبادی میں 12.7 بچے پیدا ہوئے۔اسی عرصے میں شرحِ پیدائش کے اعتبار سے افریقہ سرِ فہرست رہا جہاں نائجر میں فی ایک ہزار آبادی میں 50 بچے پیدا ہوئے۔برلن کے ایک پارک میں مائیں اپنے بچوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ۔بچے کی نگہداشت کے لیے جرمن حکومت کی طرف سے امداد کے باجود شرحِ پیدائش میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔ہیمبرگ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اِکنامکس کے ڈائریکٹر ہیننگ وایوپل کا کہنا ہے کہ جرمنی کی گرتی ہوئی شرحِ پیدائش کا مطلب یہ ہے کہ 2030 میں کام کرنے کی عمر۔20 تا 65 برس کے حامل افراد کا تناسب 61 فی صد سے کم ہوکر 54 فی صد رہ جائے گا۔بی ڈی او کے بورڈ کے ایک رکن، ارنو پروبسٹ، کا کہنا ہے کہ جرمنی میں آجروں کو ملازمین کو زیادہ اجرت دینی پڑے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’ایک مضبوط افرادی قوت کے بغیر جرمنی لمبے عرصے اپنی اقتصادی برتری کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔‘کم شرح پیدائش کی وجوہات اور اس صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ارنو پروبسٹ کے مطابق ملک میں ہنرمندوں کی تعداد میں شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے دوسرے ملکوں سے آنے والے تارکین وطن کی صلاحیتوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ اسی طرح معاشی مسائل سے بچنے کے لیے خواتین کو بھی افرادی قوت کا حصہ بننا ہوگا۔جرمنی میں تارکین وطن کی آمد سب سے زیادہ ہے مگر ساتھ ہی تارکین وطن کی مخالف جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے۔شرح پیدائش میں کمی کے تازہ ترین اعداد وشمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جرمن چانسلر اینگلہ مرکل کی حکومت بچوں کی نگہداشت کے منصوبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…