ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مطلوبہ شخص کو ہی نیند سے جگانے والا الارم تیار

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نیویارک(نیوز ڈیسک ) وقت پر اٹھنے کی خواہش میں لگایا گیا الارم آپ کو تو جگاتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی کرخت اور تیز آواز ساتھ سوئے والوں کو بھی اٹھنے پر مجبور کردیتی ہے تاہم اب سائنس دانوں نے ایسا الارم تیار کرلیا ہے جو آپ کو نیند سے بھی جگائے گا اور باقی لوگوں کی نیند میں بھی کوئی خلل نہیں پڑے گا۔
امریکا میں تیار کردہ اس اسمارٹ الارم کو  کو ’’ویک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون سے بھی آپریٹ کیا جاتا ہے جب کہ اس ڈیوائس کو دیوار پر لگا دیا جاتا ہے جو سوتے ہوئے شخص کو ایک ساتھ سورج جیسی شعاعوں اور آواز کی مدد سے جاگنے پر مجبور کردیتا ہے یہی نہیں بلکہ یہ الارم اپنی تخلیق کردہ شعاعوں کو الٹرا سونک لہروں کی صورت میں مطلوبہ شخص کے چہرے پرکچھ اس طرح سے ڈالتا ہے کہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا ساتھی بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہتا ہے۔
ویک نامی اس ڈیوائس نما الارام میں لگی سفید رنگ کی ایل ای ڈی الارم بجنے کے وقت رفتہ رفتہ روشنی نکالنا شروع کردیتی ہے جو سیدھا مطلوبہ شخص کے چہرے پر پڑتی ہیں اور اس کے لیے اس ڈیوائس میں کوئی کیمرہ بھی نہیں لگا بلکہ یہ جسم کے درجہ حرارت سے مطلوبہ شخص کی پہچان کرے گی۔
ڈیوائس سے نکلنے والی مخصوص آوازاس میں لگے پیرامیٹرک اسپیکرز سے نکلتی ہے جو الٹرا سونک آواز کی موجیں پیدا کرتی ہیں جو صرف الارم کا ٹارگٹ شخص  ہی سن سکتا ہے تاکہ قریب لیٹا شخص ڈسٹرب نہ ہو۔
ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی اس اسمارٹ ڈیوائس میں ری چارج ایبل بیٹریز اور وائی فائی کنکشن موجود ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی قیمت 250 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…