ڈبلن(نیوز ڈیسک ) جڑواں ہم شکل بہن بھائیوں کو تو اکثر آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن کبھی دو اجنبی لوگوں کو اتنی ملتی جلتی شکلوں کے ساتھ نہیں دیکھا ہوگا کہ جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں لیکن ایسا ہوا ہے جرمنی میں جہاں ایک خاتون کو ہم شکل کی تلاش میں ایسی خاتون مل گئی جسے دیکھ کر وہ کچھ دیر کے لیے تو سکتے میں آگئیں۔جرمنی کے شہر ڈبلن میں ایک نجی ٹی وی کی اینکرنیامہ گیانے نے اپنے 2 دوستوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہم شکل لوگوں کی تلاش کی مہم شروع کی اور طے کیا کہ دیکھنا ہے کہ 28 روز میں دنیا بھر سے کون اپنا قریب ترین ہم شکل تلاش کر لیتا ہے، اس مہم نے ویب سائٹ پر بہت مقبولیت حاصل کی اور لوگوں نے ان تینوں کی شکل جیسی اپنی تصاویر ارسال کرنا شروع کردیں اور اسی دوران گیانے کو ایک ایسی ہم شکل کیرن کی تصویر موصول ہوئی جسے دیکھ کو وہ یہ فرق کرنا بھول گئی کہ یہ اس کی تصویر ہے
مزید پڑھئے:کھلونوں سے کھیلنے والی عمر میں انڈونیشین بچہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا
یا کسی اور کی جب کہ دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ خاتون گیانے سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر رہائش پذیر تھیں۔گیانے نے اس حیرت انگیز ملاپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی دفعہ کیرن سے ملنے گئیں تو بہت اپ سیٹ تھی کہ اپنے ہم شکل سے ملنے کے بعد رد عمل کیا ہوگا اور ہوا بھی کچھ اس طرح کہ پہلی ملاقات کےدوران میں کیرن کے چہرے پر نظریں جمائے اسے دیکھتی رہی اور ایک لمحے تو اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھ کر انہیں یوں لگا کہ یہ وہ اپنے آپ کو دیکھ رہی ہیں جو واقعی حیرت انگیز تھا۔گیانے کی ہم شکل خاتون کیرن کی 5 بہنیں اور ایک بھائی جب کہ گیانے کی 2 بہنیں ہیں لیکن کسی کی بھی شکل ان سے نہیں ملتی۔ گیانے کا کہنا ہے کہ میک اپ کے بعد جب ان دونوں نے تصاویر بنوائیں تو ایسا لگا کہ ایک ہی تصویر کو 2 دفعہ بنا کر لگا دیا گیا ہو۔