پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں بچوں کے اسکول جانے کے لیے خطرناک راستہ

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(نیوز ڈیسک ) اسکول جانا اکثربچوں کے لیے کسی کھیل سے کم نہیں ہوتا مگر انڈونیشا کے جزیرے جاوا میں اسکول جانے کے لیے جو راستہ اختیارکیاجاتا ہے۔اس پر سفر کرنا مضبوط دل کے مالک افرا دکے بس کی بات بھی نہیں ہوسکتی مگر وہان کے بچے آسانی سے اس راستے سے گزر جاتے ہیں ۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے جاوا پر ننھے فرشتے اپنے اسکول جانے کے لیے 100فٹ لمبے ایک ایسے معلق پل سے گزرتے ہیں جہاں سے گزرنے کے لیے پتلی سی لکڑی کی لائن بچھائی گئی ہے اور اسی پر سے بچے اپنی سائیکلوں پر سوار ہوکر سفر کرتے ہنسی خوشی اسکول جاتے ہیں ۔

جنگل کے اوپر معلق اس پل کو عبور کرنے کے دوران بچے پل کے ساتھ نصب تاروں کو ایک ہاتھ سے تھامے رکھتے ہیں تاکہ وہ نیچے نہ گر پڑیں جب کہ دوسرے ہاتھ سے اپنی سائیکل کو قابومیں رکھتے ہیں ۔

دیکھنے میں اس پل سے گزرنا جتنا بھی مشکل ہو مگر بچوں کودیکھ کرلگتا ہے کہ ان کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ اس پل سے نہ گزرنے کی صورت میں انھیں پہلے پورا جنگل پار کرنا ہوگا اور پھر دریا کنارے پہنچ کر ایک کشتی میں بیٹھ کر دریا کے دوسری طرف جاکر اسکول کے راستے پر جانا ہوگا جو کافی لمبا ہے اور اس پر زیادہ وقت بھی صرف ہوتا ہے اسی لیے بچے اس راستے سے گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…