منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ذیابیطس جیسے مرض سے بچانے میں مددگار آسان طریقہ

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور اندازوں کے مطابق ہر نو بالغ افراد میں سے ایک اس بیماری میں مبتلا ہے۔ یہ بیماری نہ صرف خود ایک بڑا مسئلہ ہے بلکہ دل کے امراض جیسے مہلک مسائل کو بھی جنم دیتی ہے، جو عالمی سطح پر اموات کی اہم ترین وجوہات میں شامل ہیں۔تاہم ایک خوش آئند پہلو یہ ہے کہ کچھ صحت مند عادات اپنا کر اس بیماری کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے کافی پینے والے افراد ذیابیطس ٹائپ 2 سے کسی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق “انٹرنیشنل جرنل آف مالیکیولر سائنسز” میں شائع ہوئی، جس میں ماہرین نے 149 سائنسی مطالعات کا تفصیل سے تجزیہ کیا۔ ان تحقیقات میں کافی کے ان اجزا کا جائزہ لیا گیا جو جسم کے مختلف نظاموں پر اثر انداز ہوتے ہیں، خصوصاً ان میٹابولک عوامل پر جو ذیابیطس کے خطرے سے منسلک ہوتے ہیں۔تحقیق کا مرکز کافی میں پائے جانے والے “5 ہائیڈروکسی سینامک ایسڈز” نامی پولی فینولز تھے، جن کے اثرات چھوٹی آنت، لبلبے، جگر، عضلات اور دیگر جسمانی ٹشوز پر پڑتے ہیں۔مطالعے کے نتائج کے مطابق، اگر کوئی شخص روزانہ تین سے پانچ کپ بغیر چینی اور دودھ والی (بلیک) کافی پیے تو اس کے جسم میں انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے، گلوکوز میٹابولزم کا عمل متوازن رہتا ہے اور سوزش میں کمی آتی ہے۔

ان عوامل کی وجہ سے ذیابیطس ٹائپ 2 کے لاحق ہونے کا امکان 20 سے 30 فیصد تک گھٹ سکتا ہے۔یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ چاہے کافی میں کیفین ہو یا نہ ہو، دونوں صورتوں میں یہ مثبت اثرات دیکھنے کو ملے۔محققین نے اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کافی میں ایسے فعال مرکبات پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے اور ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2025 میں امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ کافی نوشی سے کسی بھی وجہ سے ہونے والی قبل از وقت موت کے خدشات کم ہو سکتے ہیں، خاص طور پر دل کے امراض کے باعث موت کا خطرہ۔تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ فائدہ صرف اس صورت میں ہوتا ہے جب کافی میں چینی، دودھ یا کریم شامل نہ کی جائے۔ بلیک کافی، خاص طور پر بغیر چینی والی، موت کے خطرے کو 14 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…