بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نوجوانوں میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے عام ہونے کی اہم وجہ دریافت

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہاں بلڈ پریشر یا فشار خون کی سطح سے معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں میں خون کس مقدار میں بہہ رہا ہے۔جب شریانوں میں خون کا دباؤ مسلسل معمول سے زیادہ رہے تو اسے ہائی بلڈ پریشر کہا جاتا ہے، جو کہ ایک خاموش بیماری ہے۔ اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اگر شریانیں تنگ ہو جائیں تو خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کی یہ مسلسل زیادتی جسم کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے، جیسے دل کی بیماریاں، ہارٹ اٹیک اور فالج۔ یہ مسئلہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے اور پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اس کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر دل، دماغ، آنکھوں اور گردوں پر خاص طور پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوانوں میں بلڈ پریشر بڑھنے کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی ہے۔

امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے تحقیق میں بتایا کہ جو نوجوان روزانہ کم وقت کے لیے سوتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین پہلے ہی ناقص نیند کو دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ قرار دے چکے ہیں، جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنتی ہیں۔ اس تحقیق میں 400 سے زائد نوجوانوں کو شامل کیا گیا، جن سے ان کی نیند کی عادات کے بارے میں سوالات کیے گئے، جبکہ ان کے سروں پر سنسرز نصب کیے گئے تاکہ حقیقی نیند کے دورانیے کا مشاہدہ کیا جا سکے۔تحقیق کے دوران نوجوانوں کے بلڈ پریشر کی سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد رات کو 7.7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے جو روزانہ 8 سے 10 گھنٹے سوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نیند کی کمی اور بے خوابی کا امتزاج بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن یہ بات واضح ہے کہ نیند دل کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ نیند کی کمی سے ان پر کوئی فوری اثر نہیں پڑے گا۔ درحقیقت، نیند کی کمی مستقبل میں دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے کیونکہ بلڈ پریشر کو دل کی بیماریوں کا ایک اہم سبب سمجھا جاتا ہے۔ماہرین کا مشورہ ہے کہ اچھی نیند لینے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر فعال رہنا، تمباکو نوشی سے گریز، صحت مند وزن کو برقرار رکھنا، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا بھی ضروری ہے۔یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک حالیہ کانفرنس میں پیش کی گئی، جس میں نیند اور بلڈ پریشر کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نیند کا خاص خیال رکھیں تاکہ مستقبل میں صحت کے پیچیدہ مسائل سے بچ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…