اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کی پاکستان میں پھر سے یلغار، پچھلے آٹھ ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کرونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں،اگر احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے،ملک میں کورونا وئرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کا تناسب ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو خطرناک

ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد ہو گیا ہے، ہر 100 ٹیسٹ کے نمونہ جات میں سے مثبت آنے والے مریضوں کی شرح کا تناسب بتاتا ہے کہ ملک میں وائرس کس تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کیسز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ گزشتہ دنوں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کیلئے پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تاہم عوام میں صحت کے مروجہ اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے۔انہوں نے عوام اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے بچا جا سکے اور اگر عمل نہ کیا تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پچھلے چند دنوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور کورونا کو روکنے میں انتظامی ایکشن کمزور دکھائی دے رہا ہے، انتظامیہ سے

اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔مشیر برائے صحت نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں، حالات بہتر ہو جائیں گے تو ہم بھرپور طریقے سے اپنی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…