وزن کم کرنے کے لیے مٹر کتنے فائدہ مند ہیں؟ جانئے

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مٹر ایک سبزی ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ مٹر غذائیت سے بھرپور ذائقہ دار سبزی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔موسمِ سرما کی سوغات مٹرجسے ہر شخص بہت شوق سے پکاتا اورکھاتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹروزن کم کرنے میں کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج جان جائیں گے کہ مٹر کا استعمال وزن کیسے کم کرتا ہے۔

فائبر سے بھرپورمٹر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مٹر کھانے کے کافی دیربعد بھی آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور پیٹ بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے وزن گھٹ جاتا ہے۔کم کیلوریز نوڈلز اور پاستا میں بھی اگر مٹر ڈال کے کھائے جائیں تو اس سے آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی طلب نہیں رہتی۔ مٹر جسم سے کیلوریز کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہےمٹر میں پروٹین 2.5 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ مٹر کو کھانے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتا ہے۔ جس کے باعث اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور آپ چُست اور توانا رہتے ہیں۔مٹر کو صرف سالن کے طور پر نہیں بلکہ سالاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ذائقہ سے بھرپور مٹر میں موجود فائبر، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹس کی کمی کے سبب اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…