کورونا وائرس ،اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کئی گلیاں اور 2 سکول سیل، 32 ریسٹورنٹ کیخلاف بھی کارروائی

11  اکتوبر‬‮  2020

سلام آباد (آن لائن ) اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کے خدشات کے سبب تین سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اسکول، 32 ریسٹورنٹس اور47 دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے

تین سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈئاون لگا دیا گیا، سیکٹر جی 10/4 ، گلی نمبر 38 ،44 ،45 ،46 ،47 اور 48 کو سیل کر دیا گیا، مراسلے کے مطابق سیکٹر آئی 8/2 کی گلی نمبر 25 اور 29 کو سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9/ 4 کی 85، 89 نمبرگلیاں بھی سیل کی گئی ہیں، ان علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، بروقت لاک ڈاون سے کورونا کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز سیل کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والی 47 دْکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہیں۔ 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف کاروباری مراکز کو 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…