واشنگٹن ( آ ن لائن ) امریکی حکام نے کہاہے کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کو3 ماہ آرام کی ضرورت نہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی جانب سے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ تک آرام کی ضرورت نہیں۔
امریکی ادارے کی جانب سیرواں ماہ کے اوائل میں دی گئی نئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ مسلسل ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ علامات کے ظاہر ہونے پر ہی کی جائے، تاہم ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔