اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کورونا کے باعث آج سب سےکم اموات ریکارڈ ہوئیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے باعث اموات میں 87 فیصد کمی ہے، لیکن کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا
الحمدللہ آج گزشتہ 3 ماہ کےدوران کوروناکےباعث سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں، 20 جون کو153 کی نسبت گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 20اموات ہوئیں، کوویڈ19 کے باعث اموات میں 87 فیصد کمی ہے، لیکن اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔گذشتہ روز ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے اموات میں 80فیصد کمی آئیاور کورونا کےکیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے ، پاکستان میں وبامیں کمی کااعتراف عالمی سطح پربھی ہورہاہے، تاہم آنیوالے وقت میں خدشہ ہے پاکستان میں کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا تھا کہ آنیوالی عید پر ہمیں انتہائی ذمہ داری کےساتھ فیصلے کرنے ہیں، ماضی کے برعکس اس عید پر ہم نے بہت پہلے سے تیاری شروع کی، عید پر شہروں کےاندر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی، شہروں سے باہر چھوٹی مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے ۔