بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی وجہ سے کتنے پاکستانی ذہنی دبائو کا شکار ہیں؟ تحقیق میں انکشاف

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کووڈ 19 کے دوران ہر 4 میں سے 3 پاکستانی درمیانے سے اعلیٰ درجے کے ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔کووڈ 19 میں ذہنی صحت سے متعلق تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہر 3 میں سے ایک شخص شدید اضطراب میں مبتلا ہے۔کمیونٹی ہیلتھ سائنسز (سی ایچ ایس) کے شعبہ تحقیق نے اپریل اور مئی کے درمیان 373 جواب دہندگان سے ایک آن لائن سروے کیا۔کووڈ 19 میں لوگوں کی

اضطرابی کیفیت، تناؤ یا دونوں حالتوں کو سمجھنے کے لیے تحقیق کی گئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سروے میں شامل ہر 10 شرکا میں سے 8 افراد نے تشویش کا اظہار کیا کہ ان کے چاہنے والوں کو کورونا وائرس نہ ہوجائے۔علاوہ ازیں تحقیق میں بتایا گیا کہ 36 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں وائرس میں مبتلا ہونے کا شدید خوف ہے۔سی ایچ ایس کے محکمہ کی چیئر مین پروفیسر ثمین صدیقی نے کہا کہ وبائی مرض نے ہماری معاشرتی اور معاشی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا ہے اور معاشرے میں وسیع پیمانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو کووڈ 19 سے جوڑا تناؤ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور پھر یہ پریشانی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔تحقیق کی پرنسپل تفتیش کار اور سی ایچ ایس ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر انسٹرکٹر مریم نے مزید بتایا کہ پہلے ہی اضطراب اور تناؤ میں مبتلا افراد مختلف بیماریوں جیسے ذہنی دباؤ اور ذہنی صحت سے متعلق دیگر امراض کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نتائج سے معلوم چلتا ہے کہ ہم وبائی مرض کے دوران ذہنی صحت کے بحران سے دوچار ہیں۔علاوہ ازیں تحقیق میں واٹس ایپ کے ذریعہ افواہوں اور اضطراب یا تناؤ کے درمیان بھی ایک باہمی ربط پایا گیا۔تحقیق کے مطابق 10 میں سے 8 سے زیادہ جواب دہندگان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کررہے تھے۔محققین کے مطابق جواب دہندگان جنہوں نے اکثر خبروں کی جانچ پڑتال کی ان کو بھی زیادہ پریشانی اور تناؤ تھا۔غیر متعدی بیماریوں اور دماغی صحت کے شعبے کی سربراہ کی ڈاکٹر رومینہ اقبال نے کہا کہ ‘ وبائی بیماری کے دوران غلط فہمی، سازشی نظریات اور افواہوں سے ذہنی صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…