ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

انسداد کورونا ویکسین،جرمنی میں انسانوں پر تجربات کی اجازت

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جانوروں پر کیے گئے ابتدائی تجربات کامیاب ہونے کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ایک ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام کی طرف سے اس ویکسین کے جانوروں پر کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ کامیاب ہونے کی صورت میں حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں انسانوں پر تجربات شروع کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ شروع کرنے کی منظوری جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین نے دی ہے۔ ابتدا میں دو سو صحت مند افراد پر اس کا آزمائشی استعمال کیا جائے گا۔ ان افراد کی عمریں اٹھارہ سے پچپن برس کے درمیان ہیں۔ جرمن فیڈرل انسٹیٹیوٹ برائے ویکسین کے مطابق نئی مدافعتی ویکسین مائنز میں قائم دوا ساز ادارے بائو ٹیک نے تیارکی ہے۔ جرمن ادارے کے مطابق دنیا میں یہ چوتھی ویکسین ہے، جو کووڈ انیس کی وبا کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جرمن ادارے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویکسین کے آزمائشی عمل کے نتائج پر ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بائیو ٹیک ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین کے خلاف مدافعتی ویکسین سازی میں یہ ادارہ بھی کئی ماہ سے میدانِ عمل میں رہتے ہوئے تحقیقی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی تیار کردہ ویکسین کا نام BNT162 رکھا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں بین الاقوامی شہرت کے انتہائی بڑے دوا ساز امریکی ادارے فائزر کا تعاون بھی بائیو ٹیک کو حاصل رہا ہے۔ اس ویکسین کے ٹیسٹ امریکا میں بھی کیے جائیں گے۔ امریکی حکام نے بھی اس کے انسانوں پر آزمائش کی اجازت دے دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…