اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا ویکسین کو چوہوں پر آزمایا گیا جس کے کامیاب نتائج سامنے آئے ، تفصیلات کے مطابق امپیریل کالج لندن کے محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پاؤل مکی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چوہوں میں ویکسین کو انجکشن کے ذریعے داخل ہونے کے ایک ماہ بعد
ہی نتائج ملنا شروع ہوگئے تھے۔ڈاکٹر پاؤل نے مزید بتایا کہ ان کی ٹیم پیرس کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر ویکسین کو بندروں پر استعمال کرنے کے لیے کام کررہی ہے جب کہ انسانوں پر اس ویکسین کو جون تک آزمایا جا سکے گا تاہم ویکسین کو مارکیٹ میں آنے میںکئی مہینے لگ سکتے ہیں۔