پاکستان کیخلاف پولیو سے متعلق نئی سفری پابندیاں عائدکی گئی ہیں یا نہیں؟حکومت نے وضاحت کردی

11  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی )صحت کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں کی جانب سے ملک میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے اورپاکستان کے خلاف پولیو سے متعلق نئی سفری پابندیاں عائد کی جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے پولیو سے متاثرہ ملکوں کیلئے سب سے پہلے مئی 2014میں سفارشات مرتب کی تھیں جن کاوقتا

فوقتا جائزہ لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی برادری کے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے متعلقہ سفارشات پر فوری عملدرآمد کیا۔ڈاکٹرظفرمرزانے عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کا سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لئے سفری پابندیاں عائد کرنے کی مکمل تردید کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کودرپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اوران پرقابوپانے کے لئے کوشاں ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…