جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

فیصل آباد : انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن)انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16 سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید دو دن بھی پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے گا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 78 ہزار100 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 3323 ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈکوارٹرز) عفیفہ شاجیہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد ‘ ڈاکٹر بلال احمد ‘ ڈاکٹر رانا عمران ‘ سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین کے علاوہ محکمہ تعلیم ‘ سوشل ویلفیئر ‘ لیبر ‘ پاپولیشن ویلفیئر ‘ کوآپریٹو ‘ پنجاب پولیس ‘ ٹریفک پولیس و دیگر محکموں کے افسران‘ پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی ‘ پختون آبادیوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم سے قبل تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور سابقہ مہم کی خامیوں و کمزوریوں کا بھی ازالہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہم کی رپورٹس کو سامنے رکھ کر آئندہ کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں تاکہ ضلع بھر میں کسی جگہ پانچ سال کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی ویکسین کے بغیر نہ رہے ۔ انہوں نے والدین میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری اور احساس برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تشہیری ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ضروری انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…