لاہور( این این آئی )پنجاب کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل ( پیر)سے شروع ہو گی ۔ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق لاہور، ملتان، سرگودھا، جہلم، منڈی بہاالدین اور چکوال کے اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق کی وجہ سے ملتان اور لاہور کے مکمل اضلاع کو
مہم میں شامل کیا گیا ہے،جہلم میں پولیو کیس کی وجہ سے ضلع سے متصل یونین کونسلوں میں بھی پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔مہم میں 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے11 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔امسال ملک بھر میں پولیو سے 77 بچے متاثر ہو ئے جبکہ پنجاب میں پولیو سے پانچ بچے متاثر ہو چکے ہیں۔