جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

گنجے اور گرتے بالوں والوں کیلئے بڑی خوشخبری ،بال پھر سے گھنے بنانے کا انتہائی آسان آزمودہ طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ بال گرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اگرچہ روزانہ 50سے 100بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن زیادہ بال گرنے سے لوگ خاصے پریشان ہو جاتے ہیں۔ گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان کے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیاز کی اس خصوصیت سے آگاہ کرنے جارہے ہیں جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکتی ہے بلکہ گرے ہوئے بال

واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور اس کا کوئی مضرصحت پہلو بھی نہیں۔آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ’’کولجین ٹشوز‘‘کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…