لاہور(این این آئی )پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا ء نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد پولیو سے پاک ملک قرار دیا جائے گا،میڈیا، سول سوسائٹی اور مذہبی تنظیمیں انسداد پولیو مہم میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے اورپاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین کااہتمام کیاہے۔انہوں نے میڈیا، سول سوسائٹی اور مذہبی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو مہم میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔