جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ‘فیس بک سے پولیو ویکسین کے خلاف مواد ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہم پر اثر پڑ رہا ہے جبکہ پولیو رضاکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں میں ملک میں سوشل میڈیا پر پولیس ویکسین سے بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیو سامنے آئی تھیں۔

جس پر کئی ہزار ویوز اور شیئرز سامنے آئے تھے خبروں کے بعد ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ والدین کا فیس بک پروپیگنڈا کی وجہ سے پولیو ویکسین سے انکار ملک سے پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔انہوں نے فیس بک انتظامیہ سے درخواست کی کہ اس طرح کے پروپیگینڈا کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پولیو کے خلاف مہم میں ملک بھر میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے غیر تصدیق شدہ خبریں آئی تھیں کہ پولیو ویکسین کے باعث چکر اور پیٹ درد کی شکایت پر کئی بچوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا اور سیکڑوں بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی پہنچایا گیا تھا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔ان افواہوں کو مزید تقویت مساجد سے ہونے والے اعلانات سے ملی جس میں والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کی تاکید کی گئی تھی، اس اضطراب میں سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے خلاف وائرل ہونے والی ویڈیو سے مزید پیچیدگی پیدا ہوئی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…