پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

حجامہ کو حضرت محمد ﷺ نے بہترین علاج قرار دیا اور صحابہ کرام کو بھی اس کی ترغیب دی‘حکماء

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان طبی کانفرنس اور حجامہ آرگنائزیشن کے تعاون سے عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف حجامہ ٹر یٹمنٹ لاہو ر کے زیرِ اہتمام حجامہ سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام آئیڈیل ایونٹ کمپلیکس جوہرٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین امتحانی کمیٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ معروف حکیم حامد اشرف ڈائریکٹر اشرف لیبارٹریز فیصل آباد نے ملٹی میڈیا پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

انہوں نے حجامہ کی تاریخ کے بار ے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حجامہ کرنے کا اہل صرف اورصرف کوالیفائڈ طبیب ہی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص حجامہ کرنے کا اہل نہیں ہے ۔ انہوں نے حجامہ کرنے کے لئے جسم پر مختلف پوائنٹس اور جگہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے حجامہ کی شرعی حیثیت اور احادیث کے حوالے سے بتایا۔ علاج معالجہ کے لئے سب سے بہتر علاج حجامہ لگوانا ہے ۔ڈاکٹر محمود احمد بھٹی نے ملٹی میڈیا پر حجامہ کے بارے میں بتایا اورجسم پر مقامات اور پوائنٹس کی نشاندہی کی۔ اطباء کو اس سلسلے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماہرِ حجامہ کو جسم کی اناٹومی و فزیالوجی پر مکمل عبور ہونا ضروری ہے ۔ پروفیسرحکیم عبدالرحمان عثمانی نے حجامہ کے بارے میں کہاکہ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے اس کو بہترین علاج قرار دیا ہے اور صحابہ کرام کو بھی اس کی ترغیب دی ۔ انہوں نے کہاکہ اطباء کا حجامہ کرنے کے بارے میں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی کی بڑی خدمات ہیں ۔ انہوں نے نیشنل کونسل فار طب اور طبی کورس میں حجامہ کی شمولیت اور اطباء کو حجامہ کرنے کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ۔ مہمان خصوصی پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی ترجمان نیشنل کونسل فار طب نے حجامہ کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں کا ذکر کیا اور فارغ التحصیل طلباء اور طالبات کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے حکیم محمد احمد کو کامیاب سیمینار پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہاکہ حجامہ کرنے کا مجاز صرف اور صرف نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ حکیم ہی ہے ۔ حکیم عبداللہ محسن نے اطباء سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دُوردراز سے آکر سیمینار کی رونق دوبالا کی ۔ اس دوران حکیم محمد احمد سلیمی ، ڈاکٹر محمد

احمد اور حکیم سجاد احمد زخمی نے طلباء اور خواتین میں شیلڈز، اسناد اور گولڈمیڈل تقسیم کئے ۔شیلڈز، گولڈ میڈلز اور اسناد حاصل کرنیوالوں میں حکیم محمد افضل میو ، حکیم جمیل خضری ، حکیم طاہر خان ، ، حکیم محمد اسماعیل، حکیم احمد حسن نوری ،سکندر حیات زاہد ، حکیم تصور محمدی ، حکیم بابر حسین ندیم، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم سیف اللہ خان لودھی ،حکیم محمد اسحاق

حکیم فرحان حنیف، حکیم مخدوم اختر، حکیم کلیم اللہ، حکیم عبدالحنان، طبیبہ فرح ندیم ، حکیم سرفراز نواز بھٹی، حکیم محمد علی ملکِ ِ ، ڈاکٹر نعمان ، طبیبہ ام ایمن، طبیبہ زیبدہ خانم، حکیم صوفی محمد یوسف، پروفیسر حکیم اسحاق سلطان، پروفیسر حکیم خلیل الرحمن، ڈاکٹر عظمیٰ سیدہ، منان اکبر، حکیم شہباز، حکیم علی، حکیم اکرم،ڈاکٹر

نذیر احمد چوہدری، ڈاکٹر پروفیسر انجم، طبیبہ ارم ستارہ، حکیم فیض سائیں، حکیم بشیر احمد مغل، حکیم سردار فتح باز خان، حکیم حافظ عبد الرحمن ندیم، حکیم حامد اشرف، حکیم محمد احمد سلیمی، ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، طبیبہ ماریہ قبطیہ، حکیم صغیر خان، طبیبہ شازیہ صغیر، حکیم محمد الیاس، حکیم ثاقب علی، حکیم رمضان، پروفیسر حکیم چوہدری شبیر احمد راں کے علاوہ دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…