پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

5 منٹ میں وزن گھٹانے کی 8 ترکیبیں‎

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا انتہائی سست مرحلہ ہے مگر اس کی جدو جہد میں کچھ اضافی کام کرنے یا اپنی غذا کے متبادل ڈھونڈ کر آپ اس میں بڑی تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں مگر یہاں آپ کو چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتائے جارہے ہیں۔ جو آپ کے وزن کو کم کرنے کی خواہش میں بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

چہل قدمی کسرت کرنا آپ کے جسم میں اضافی چربی کو ختم کرنے میں مفید ہوتا ہے تاہم اس کے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کو جم جانے کا وقت ملے تو کم از کم 5 منٹ کی واک ضرور کریں، آپ کے اس طرح کے چھوٹے اقدام بھی آپ کے جسم میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔ پھلوں کو نظروں میں رکھیں اسنیکس کے پیالے کی جگہ پھلوں کے پیالوں سے تبدیل کردیں، پھل آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیں گے۔ تحقیق سے پتہ لگا ہے کہ جو اسنیکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں دوسروں کے مقابلے میں وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس ہی لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں بسکٹس کو پھلوں سے تبدیل کردیں۔ فرج میں آئینہ رکھ لیں فرج میں آئینہ رکھنا جس قدر عجیب لگتا ہے، اس ہی طرح یہ آپ کو کچھ بھی کھانے سے پہلے آپ کے جسامت کے حوالے سے بھی یاد دہانی کراتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آئینے کے سامنے کھانے سے آپ خود کی پرواہ کرتے ہوئے غذا کا استعمال کرتے ہیں اور آپ خود کے لیے بہتر غذا کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ جلد سونا وقت پر سونا وزن کم کرنے میں نہایت مفید ہوتا ہے تاہم 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند سے آپ اپنی بھوک کو کم کرسکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنے مقررہ وقت سے 5 منٹ پہلے سوجائیں تاکہ آپ اگلے دن زیادہ بہتر کام کر سکیں۔ غذا کا سوچنا آپ اپنے دماغ کو استعمال کرتے ہوئے بھی وزن کم کرسکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق کھانے کا سوچنے سے آپ کے دماغ میں پیٹ بھرنے کے جذبات پیدا ہوتے ہین جو آپ کو کم کھانے میں مدد دیتے ہیں اور آپ جب کھانے بیٹھتے ہیں تو آپ کم کھاتے ہیں۔

کیلا سونگنا یہ بھی انتہائی عجیب لگتا ہے لیکن اس پر ایک تھیوری جو بتاتی ہے کہ نیوٹرل خوشبو والے پھل جیسے کیلا یا ہرے رنگ کا سیب آپ کے دماغ میں بھوک کے جذبات کو کم کرتا ہے۔ ونیلا اور پیپرمنٹ کی خوشبو سے بھی اس ہی طرح کے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ الارم کلاک کو اپنے پاس نہ رکھیں جب آپ الارم کلاک کو اپنے پاس رکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ اس کے ذریعے آپ جلدی اٹھ سکیں گے تاہم الارم کلاک کو دور رکھنے سے آپ کو اٹھ کر اسے بند کرنا پڑتا ہے جس سے آپ اٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس ترکیب کے ذریعے بھی آپ کو صبح کو اٹھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ کام کرنے سے قبل کافی کا استعمال آپ کو صبح کی کافی آپ کے جسم میں اتنا کیفین پیدا کردیتی ہے جو آپ کے دن کے لیے بہترین آغاز ثابت ہوں۔ کوئی بھی کام کرنے سے قبل کافی پینے کے بھی ایسے ہی اثرات ہوتے ہیں۔ مزید بہتر نتئاج کے لیے اپنی کافی مین آپ چینی کی جگہ دار چینی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…