پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ڈسپرین کی دو گولیاں کوٹ کر شیمپو میں ڈالیے اور پھر اسے۔۔ وہ نسخہ جو آپ کی زندگی سے انتہائی بڑا مسئلہ ختم کر دے گا

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالوں کی خشکی ہو ، سردرد ، بدبودار سانس یا پیلے دانت ہم ان جیسے کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور کئی مرتبہ علاج اور مہنگی ادویات بھی کارگر ثابت نہیں ہوتی مگر اب ایک بھارتی اخبار نے ایسے حیران کن ٹوٹکے اپنی رپورٹ میں بتائے ہیں جن کی بدولت ان مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے اسپرین کی کچھگولیاں پیس کر ان میں دو

چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ (Salicylic acid)ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔عموماََ ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدگی سے برش کرنے اور منہ کو صاف رکھنے والے افراد بھی بدبودار سانس کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے سانس سے محسوس ہونیوالی بدبو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے تو اجوائن کا پودا آپ کے لیے بہترین ہے کیونکہ سبز اجوائن کھانے سے وہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو بدبودار سانس کا باعث بنتے ہیں۔کئی مرتبہ بیٹھے بٹھائے شروع ہونیوالی ہچکی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔یوں تو عموماََ آپ نے سنا ہو گا کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ پیلے اور زرد دانتوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔کیو نکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔عموماََ خواتین و حضرات اپنی آنکھوں کےگرد نمودار ہونے والے سیاہ حلقوں سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت اور حسن پر کسی گرہن کی مانند معلوم ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں۔ استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔چونکہ چائے کی پتی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔بالوں کے گرنے سے جہاں خواتین وہاں مرد حضرات بھی پریشان دکھائی دیتے ہیںمگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بالوں کا گرنا روکنے کیلئے سر میں پیاز کے پانی کا مساج کریں اس سے بالوں کا گرنا بندھ ہو جائے گا اور ان کی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے۔ دردشقیقہ کے مریض افراد اگر فوری طور پر سر میں ہونیوالے اس درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…