لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)موسم سرمامیں سردی سے زکام کی بیماری جلدہی انسان پراثراندازہوجاتی ہے اگرآپ بھی زکام کاشکارہیں توان تین طریقوں میں سے ایک پرعمل کرکے فوری طورپرزکام سے چھٹکارہ پائیں ۔سائنسدانوں نے سردیوں میں زکام سے چھٹکار ہ پانے کیلئے 3 طریقے متعارف کرائے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں ۔
سبز چائے کا استعمال : ۔
موسم سرمامیں میں چائے کا استعمال زکام پر قابو پانے کا سب سے مفید ذریعہ ہے لیکن اگر سبز چائے کو لیموں اور شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جا تا ہے۔ لیموں انسانی جسم میں زکام کے جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔
انڈوں اوربادام کااستعمال :۔
سردی میں زکام سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں وافر مقدار میں پروٹین شامل ہو۔ انڈے ، دودھ ، بادام جیسی اشیاءکا استعمال آپ کو زکام سے محفوط رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
گردوغبارسے محفوظ رہنا:۔
گردو غبار بھی انسانی جسم میں ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو کہ بخار اور کھانسی سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں تاہم زکام سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھا جائے۔