ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن سے بچنے کیلئے گھر میں موجود اس چیز کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور تکلیف سے نجات پائیں

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی ایم لنکس) ماہرین نے اس جادوئی شے کی ایک اور اہم خاصیت دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خواتین و حضرات ہڈیوں کی کمزوری اور بْھربْھرے پن کے شکار ہیں ہلدی کا باقاعدہ استعمال اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہلدی کا استعمال عام ہے اور اس میں موجود ایک مرکب سرکیومن نہ صرف بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کا استعمال گٹھیا کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی کمیت اور کثافت کو 7 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے مریضوں کو چھ ماہ تک ہلدی کا سپلیمنٹ دیا جس سے ان کی ہڈیوں کے ٹھوس ہونے میں 7 فیصد اضافہ ہوا جسے بون ڈینسیٹی یا استخوانی کثافت کہا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سرکیومن بہت مؤثر اندازمیں ہڈیوں کے ان خلیات کو متوازن کرتا ہے جو ہڈیوں کے پرانے حصوں کو ٹوڑ پھوڑ کر ختم کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمررسیدہ افراد کی ہڈیاں نرم اور بھربھری ہو جاتی ہے اور گٹھیا سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ معمولی لغزش اور گرنے پر ہڈی کو نقصان ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس کیفیت میں ہلدی کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مطالعے میں شامل افراد کے جبڑوں، ایڑی اور انگلیوں کے الٹراساؤنڈ اسکین شروع میں اور چھ ماہ بعد لیے گئے۔ چھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ ہلدی اور سویا کے سپلیمنٹ سے ان کی ہڈیوں کی مضبوطی سات فیصد تک بڑھی۔ معلوم ہوا کہ ہلدی ہڈیوں کے خلیات کا توازن قائم رکھتی ہے اور اس سے قبل جانوروں پر بھی سرکیومن کے ایسے ہی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…