اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل برسات کا موسم ہے ۔اس موسم میں خواتین کو اپنی جلد کی خوبصورتی کی فکر لاحق ہوتی ہے۔ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ دلکش نظر آئیں۔ بارشوں میں چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں آپ کی جلد کے لیے نہایت مفید ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ہوا جلد کے اندر موجود مضرصحت مادوں میں کمی کر کے اسے تازگی بخشتی ہے اور جلد نکھری ہوئی محسوس ہوتی ہے۔آپ کی جلد اگر چکنی ہے تو ہر دس سے پندرہ منٹ کے بعد کسی معیاری صابن سے جلد
کو صاف کریں۔ بار بار منہ دھونے سے بھی جلد نقصان سے بچ سکتی ہے۔ اگر آپ کو ایکنی کی شکایت ہے تو اپنا تولیہ کسی کو استعمال کرنے دیں اور نہ ہی آپ کسی کا تولیہ استعمال کریں۔ ٹشو پیپز کی مدد سے جلد کو صاف ستھرا رکھیں ۔زیادہ گھی اور تیل میں فرائی کی ہوئی غذائیں کھانے سے احتیاط کریں ۔کوشش کریں گرین ٹی کا استعمال کریں۔خش خاش کا شربت پینے سے جلد پر کوئی بیماری حملہ آور نہیں ہوتی۔ مذکورہ ہدایات پرعمل کرکے آپ اپنی جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔