جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔ ہارورڈ جون اے پال سن اسکول آف انجنیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (ایس ای اے ایس) کی ٹیم دنیا بھر میں ذیابیطس کے کروڑوں ایسے مریضوں کے لیے ایسی دوا تیار رہی ہے جو انسولین انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔

اگر وہ کامیاب ہوئی تو ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ تکلیف دہ انجیکشن لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ کام دوا سے ہوسکے گا۔ انسولین میں مسائل کی خاموش علامات ذیابیطس ٹائپ 1 کے کروڑوں مریضوں کو اس وقت دن بھر میں ایک یا 2 بار انجیکشن لگوانا پڑتا ہے تاکہ ان کے جسم میں انسولین کی مقدار بڑھائی جاسکے، جو جسم خود بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ایسے بیشتر مریض تکلیف، انجیکشن کے خوف یا معمول کی سرگرمیوں مداخلت کی بناءپر انسولین کے انجیکشن لگانے سے گریز کرتےے ہیں، جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول مستحکم نہیں ہوپاتا اور صحت کے سنگین مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس نئی دوا میں انسولین کو کیپسول کی شکل میں مریض کیا جائے گا۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس دوا کی تیاری کا طریقہ کار کافی آسان ہوگا اور اسے کمرے کے درجہ حرارت میں 2 ماہ تک محفوظ رکھنا ممکن ہوگا، جبکہ انجیکشن اتنے عرصے تک محفوظ نہیں رکھے جاسکے۔ ذیابیطس ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں کیا فرق ہے؟ تحقیقی ٹیم نے اس دوا کی تیاری میں ایک بڑی رکاوٹ عبور کرلی ہے یعنی انسولین کو سیال شکل دینا، جو کہ معدے میں موجود ایسڈز کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ چھوٹی آنت میں جانے کے بعد ہی وہ سیال انسولین کو جسم میں خارج کرے گا۔ ابھی اس دوا کی دستیابی کے حوالے سے 2 رکاوٹیں موجود ہیں، ایک آنتوں میں میوکس کی تہیں اور آنتوں کی دیواروں میں تنگ خلیاتی جنکشن، جس سے زیادہ مالیکیول پر مشتمل ادویات جیسے انسولین آسانی سے گزر نہیں پاتی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ دوا کب تک عام افراد کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے،تاہم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماہرین کو اس حوالے سے کچھ سال ضرور درکار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…