بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

ماحولیاتی آلودگی اس وقت پوری دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار

5  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)ماحولیاتی آلودگی اس وقت پوری دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصورکی جارہی ہے۔ اگرچہ اس کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں اس کے باوجود ہرسال اس کی وجہ سے 70 لاکھ افراد جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کرہ ارض پربسنے والی 90 فیصد آبادی کو متاثر کر رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا میں

موجود زہریلے کیمیائی اجزا اسٹروکس، دل کے دورے اور پھپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ہر دس میں سے نو افراد خطرناک کیمیائی اجزا کی بلند ترین سطح رکھنے والے ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ڈیبلو ایچ او کے سربراہ تیدروس ادہانوم غبریسوس نے کہا کہ فضائی آلودگی سے ہونے والی 90 فیصد اموات ایشیا اور افریقہ کے ان ممالک میں ریکارڈ کی جاتی ہیں جہاں عوام کی آمدن کم یا درمیانے درجے کی ہے۔عالمی اداروں کی جانب سے چار ہزار سے زائد قصبوں اور 108 ممالک سے اعداد و شمار جمع کیے گئے جس میں اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے ہوائی معیار کوچیک کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2016 میں بیرونی ہوا میں شامل آلودہ اجزا کے باعث 42 لاکھ اموات ہوئیں جب کہ اسی سال 38 لاکھ افراد اندرونی ہوا (گھر میں استعمال ہونے والا فیول یا غیر معیاری تیل)میں موجود کیمیائی اجزا کے باعث ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق دنیا کی 40 فیصد آبادی کو گھریلو استعمال کے لیے معیاری تیل تک رسائی حاصل نہیں۔ڈیبلو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یہ ناقابل قبول بات ہے کہ اس جدید دور میں بھی خواتین اور بچوں سمیت 30 لاکھ افراد اپنے گھروں میں غیرمعیاری تیل کے استعمال کے باعث آلودگی سے بھر پور فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرفوری طورپراس جانب توجہ نہ دی گئی تو ان اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…