باربی کیو کے شوقین افراد کیلئے اہم رپورٹ گوشت کو 2 گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کررکھنے سے کیا ہوتا ہے

10  اکتوبر‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فوڈ سائنس کے ماہر ڈاکٹر اسٹیورٹ فیریمونڈ نے اپنی نئی کتاب میں گوشت کو میرینٹ کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ گوشت کو کبھی بھی دو گھنٹے سے زیادہ مصالحہ لگا کر نہ رکھیں۔ڈاکٹر اسٹیورٹ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اچھے ذائقے کیلئے گوشت کو زیادہ دیر مصالحہ لگا کر رکھنا چاہئے۔ان کے مطابق گوشت کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے باعث مصالحہ

مساموں کے زریعے چند ملی میٹر سے زیادہ نیچے نہیں جاپاتا۔ڈاکٹر اسٹیورٹ نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ گوشت کو مسالحہ لگا کر رکھنے کیلئے صرف دو گھنٹے کافی ہیں۔ اتنے وقت میں مصالحہ جتنا نیچے جانا ہوتا ہے پہنچ جاتا ہے۔اس کے علاوہ ان کے مطابق زیادہ دیر میرینیٹ کرنے سے مصالحے میں موجود لیموں کے جوس اور سرکے جیسے ایسیڈک جزیات گوشت کے ذائقے اور شکل کو بھی خراب کردیتے ہیں۔تو اگر آپ اچھا میرینیٹڈ میٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پورا دن انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…