چکن کے خراب گوشت کو پہچاننے میں مددگار علامات

1  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ چکن پاکستان تو کیا دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گوشت ہے تو غلط نہیں ہوگا۔پاکستان میں ہر جگہ اس کا گوشت آسانی سے دستیاب ہے مگر کیا وہ ٹھیک ہوتا ہے ؟آسان الفاظ میں کہیں آپ چکن کا خراب گوشت تو نہیں خرید رہے جو نہ صرف پیسوں کا ضیاع کا باعث بنتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم آپ آسانی سے خراب چکن کی شناخت کر

سکتے ہیں اور خریدنے سے پہلے یہ چیز آپ کو دیگر نقصانات سے بھی بچا سکتی ہے۔درج ذیل علامات کو جانیں جس سے معلوم ہوگا کہ کچا چکن خراب ہے یا نہیں۔

اس کی رنگت بدلی ہوئی ہوگی:اگر چکن کا گوشت گلابی کی بجائے گرے ہوجائے یا اس کے چربی والوں حصوں پر پیلا رنگ نمایاں ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ گوشت کھانے کے قابل نہیں اور اسے نہ لینا ہی بہتر ہوگا۔ خام چکن ہلکے گلابی رنگ کا ہو تو بہترین ہوتا ہے جبکہ چربی سفید رنگ کی ہونی چاہئے۔

بو ہوسکتی ہے:خراب چکن کی ایک نشانی اس میں پیدا ہوجانے والی بو ہے، اگر وہ عام چکن سے ہٹ کر کچھ میٹھی یا گندے انڈوں جیسی ہو تو اسے لینے کا فیصلہ ترک کردیں۔

گوشت لجلجا ہونا:عام طور پر کچا چکن نم تو ہوتا ہے مگر لجلجا نہیں، اگر آپ کو گوشت لجلجا لگے اور دھونے کے بعد بھی لیس دار یا چپچپا رہے تو یہ گوشت خراب ہونے کی نشانی ہے۔

بہت زیادہ وقت سے رکھا ہوا ہو:اس کا تعلق خریداری سے نہیں بلکہ اگر یہ آپ کے فریج میں ایک سے چار ماہ سے منجمند حالت میں رکھا ہے تو زیادہ امکان یہ ہے کہ اس کا معیار خراب ہوچکا ہے، اگر آپ کو اس کے خراب ہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ ہے تو اسے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ فوڈ پوائزننگ یا معدے کے دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…