اسلام آباد (این این آئی) پی سی ایس آئی آر کی جانب سے ٹیسٹنگ کے بعد دودھ فروخت کرنے والی 6 کمپنیوں کے دودھ کو محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے احکامات پر پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی جانب سے دودھ فروخت کرنے والی
16 کمپنیوں کے دودھ کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ٹیسٹنگ کے بعد نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ نتائج کے مطابق صرف 6 کمپنیوں کے دودھ کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں، اولپر، ملک پیک، نیسلے، ڈے فریش، گڈ ملک، نور پور اورجنل اور پریما ملک شامل ہیں۔