اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپ کے جسم میں و ہ ایک عام سی علامت جس کی موجودگی بہت بڑے خطرے کی علامت ہے۔۔ موت کا خطرہ

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اٹھنے پر آپ کا سر چکرانے لگتا ہے ؟ اگر ہاں تو یہ قبل از وقت موت، پارکنسن یا ذہنی تنزلی کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ،ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے مطابق کبھی کبھار کھڑے ہونے کے کچھ منٹ بعد

سر چکرانا یا سر ہلکا محسوس زیادہ پریشان کن نہی ں کیونکہ یہ اچانک بلڈ پریشر کم ہونے، پانی کی کمی یا کسی دوا کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔مگر ایسا اکثر ہو اور کھڑے ہونے کے ساڑھے 3 منٹ بعد اس کا اثر محسوس ہو تو یہ کسی سنگین مرض کی علامت ہوسکتا ہے۔165 افراد پر ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ اس طرح کی علامت کا شکار ہوتے ہیں ان میں اموات اور دماغی امراض کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہوتی ہے۔محققین کے مطابق اس طرح کی علامت بار بار ظاہر ہونے کی صورت میں اگلے 10 برسوں میں موت کا خطرہ 29 فیصد تک ہوتا ہے جبکہ پارکنسن یا ڈیمینشیا کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان 31 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھڑے ہونے کے 3 منٹ بعد سر چکرانے کے احساس کا شکار ہونے والے افراد میں یہ مرض زیادہ سنگین شکل اختیار کرلیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…