لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ڈبے والا دودھ بنانے والی کمپنیوں کے اگست میں سیمپل لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیہ کے خلاف سرگرم،مضر صحت کھلا دودھ بیچنے والوں کے بعد ڈبہ کا دودھ بیچنے والوں کی شامت آئی ہے۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈبے کا دودھ بنانے والی کمپنیوں کو جاری کئے نوتس کے مطابق آٹھ اگست تک اتھارٹی سے نمائندہ منتخب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نوٹس کے
مطابق تمام سیمپل مارکیٹ میں دوکانوں پر موجود سٹاک سے اٹھائے جائیں گے ،سیمپل کمپنیوں اور کنزیومر فورم کے نمائندوں کی موجودگی میں لیے جائیں گے، تاہم سیمپل عالمی معیار کی دو سے تین لیبارٹریوں سے چیک کروائے جائیں گے۔اکٹھے کئے جانے والیتمام سیمپل منظور شدہ لیبارٹریوں سے چیک ہوں گے۔تاہم سیمپل کے نتائج آتے ہی فوڈ اتھارٹی کی ویب سائیٹ پر شیر کئے جائیں گے، معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کو قوانین کے مطابق سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔