بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

علاج اور پرہیز نہ کرنے سے شوگر کیاخطر ناک صورت اختیار کر سکتی ہے؟

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے طبی ماہرین حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم حامد محمود، حکیم حافظ اسجد رحمن منہاس، حکیم محمد ابوبکر ، حکیم سردار چرن سنگھ آزاد، حکیم محمد رمضان طاہر، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے ذیا بیطس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر

روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کے بعد ذیابیطس ـ( شوگر) کے مریضوں میں خون کی بڑی اورچھوٹی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں اگر وقت پر اس کا مؤثر علاج اور پرہیز نہ کیا جائے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پیچیدگیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں فالج، ہارٹ اٹیک، گردے خراب ہونا، آنکھوں کی بینائی اور پائوں کی جلن شامل ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لہسن اور ادرک کے استعمال سے خون کی نالیوں کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نہ کہا کہ ذیا بیطس شوگر کے مریض اپنے پائوں کا خیال رکھیں اور جلد کو نرم رکھنے والی کریموں کا استعمال کریں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ طب یونانی میں ذیابیطس (شوگر) کا مؤثر علاج موجود ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…