اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپا بھگانے کے لیے لیمن گراس ٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے، جس کے استعمال سے فوائد زیادہ اور کم وقت میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ
لیمن گراس ٹی کے استعمال کا کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے، نہار منہ اس مزیدار مشروب کو پی کر نئے دن کا آغاز کریں اور چاق و چابند نظر آئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیمن گراس ٹی کولیسٹرول اور جسم کی فالتو چربی کا دشمن ہے، یہ موٹاپا بھگانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا سستا پودا گھر میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ لیمن گراس کا پودا مچھر بھی دور بھگاتا ہے۔اسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ کیل مہاسوں کو کم کرنے میں ایک ریفریشر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے جوس سے دوران خون حیض کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ جسم میں ضرورت سے زیادہ چربی سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے ،جسم کی بدبو مختلف بیماریوں کے علاج میں مدد کر سکتے ہیں اورگرمی کو کم کرنے میں مفید ہے۔ ہمارے جسم کے دیگر اعضا کو صاف اور زہریلا مادہ کو ختم کر سکتے ہیں۔ خواتین کی صحت جلد اور جسم کی بدبو جیسی بیماریوں کے علاج میں مدد ملتی ہے،چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں چہرہ خوبصورت شاداب ہوجا تا ہے۔